میری رائے میں پاکستان اور بھارت واقعی شدید لڑائی لڑ رہے تھے: ٹرمپ
صدر ٹرمپ کا پاک بھارت جنگ کا ذکر
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس جنگ میں 10 طیارے گرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، لڑکی کے ساتھ دکان کے اندر زیادتی کا کیس، ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی
ایران کے ایٹمی پروگرام پر رائے
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکا سےمعاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران معاہدہ نہیں کرے گا تو بے وقوف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے پہلے اور منفرد مینارٹی کارڈ کی منظوری، کتنےہزار اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد ملے گی؟ جانیے
ایٹمی جنگ کے خطرات
پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 10 طیارے گرائے جا چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے حق کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہونا ہوگا، خیبرپختونخوا کو بند کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، بند کرنا ہے تو اسلام آباد اور راولپنڈی کو کریں، شیر افضل مروت
ٹرمپ کی پیشگوئی
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ بن سکتی تھی، دونوں ممالک ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہے تھے لیکن ٹیرف سے جنگ روکی گئی۔
شدید لڑائی کا اشارہ
انہوں نے مزید کہا کہ میری رائے میں وہ واقعی شدید لڑائی لڑ رہےتھے۔








