خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نماز استسقاء ادا کرنے کی ہدایت دے دی
خادم الحرمین کی ہدایت
ریاض (وقار نسیم وامق) خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات 12 فروری کو بارش کے لیے نماز استسقاء ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نماز استسقاء کا اجرا
سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مملکت بھر میں بارش کے برسنے کے لیے نماز استسقاء ادا کی جائے تاکہ اللہ تعالی بارانِ رحمت کی برسات کریں۔ نمازِ استسقاء جمعرات 12 فروری مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سمیت مملکت بھر کی بارہ ہزار سے زائد مساجد میں ادا کی جائے گی۔








