کینیڈا سے شراکت داری کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں: چینی وزارتِ خارجہ
چین اور کینیڈا کی شراکت داری
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین اور کینیڈا کے درمیان شراکت داری کسی تیسرے فریق کو ہدف بنانے کے لئے نہیں ہے۔
نئی سٹریٹجک شراکت داری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اور کینیڈا کے درمیان نئی سٹریٹجک شراکت داری کی تشکیل برابری، کھلے پن، شمولیت، پُرامن تعاون اور باہمی مفاد کے جذبے کی عکاس ہے۔
باہمی مفادات
لین جیان نے کہا کہ یہ شراکت داری دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے مفید ہے۔








