لاہور میں بسنت کے حوالے سے میئر لندن صادق خان کا بیان بھی آ گیا
لندن میئر صادق خان کا بسنت پر اظہار خیالات
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر لندن صادق خان بھی لاہور بسنت کے دیوانے نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
پتنگ بازی کا جشن
’’جیو نیوز‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ لوگوں نے پھر سے لاہور میں پتنگیں اڑائیں، بسنت پاکستانی ثقافت کا حصہ ہے۔ دیکھا کہ بچے بڑے پُرجوش تھے، دعا ہے کہ بسنت ہمیشہ محفوظ طریقے سے منائی جائے۔
وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے بارے میں تبصرہ
وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ اسٹارمر جس عہدے پر ہیں وہاں پریشر تو ہوتا ہے۔ برطانوی وزیرِ اعظم میرے اچھے دوست ہیں اور اُمید ہے کہ وہ کئی برس تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔








