اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کے مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا
اپوزیشن اتحاد کا اہم فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔ جیو نیوز کے مطابق، اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان بنچ میں ایک شخص کی بینائی جانے پر قتل کیس میں ضمانت دی گئی، میرے کلائنٹ کو 14 سال قید ہے، بیرسٹر سلمان صفدر کے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں دلائل
دھرنے کی جگہ اور ہدایت
پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی۔ اس سلسلے میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
عمران خان کی صحت کی صورتحال
خیال رہے کہ اڈیالا جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی ہے۔








