رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، لیسکو چیف
لیسکو چیف کے بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔امید ہے کہ موسم گرما میں لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے انتظامات
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ نے کہا کہ بسنت پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ رمضان المبارک میں بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ سحر و افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
موسم گرما کے چیلنجز
لیسکو چیف نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی چوری کے واقعات زیادہ ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، تاہم امید ہے کہ اس دفعہ موسم گرما میں لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔








