افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی موجودگی
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروپوں کی موجودگی پر شدید تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں مشکوک بھرتیاں، تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم
پاکستان کے مندوب کا خطاب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں موجود گروہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، رواں ماہ میں پاکستان میں بی ایل اے اور داعش نے بزدلانہ کارروائیاں کیں، پاکستان میں 2 دہشتگردوں کے حملوں میں 80 معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے قائدین کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی
افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان پر حملوں کیلئے ایک بار پھر افغان سرزمین کو استعمال کیا گیا، افغانستان اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، پاکستان نے سلامتی کونسل کی طالبان پر پابندیوں کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
افغان عبوری حکومت کے مطالبات
انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد میں واضح ہے افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، افغان عبوری حکومت سے کہتے ہیں وہ دہشت گرد گروپوں کی کارروائیوں کو روکے، افغان عبوری حکومت انسداد دہشت گردی کے وعدوں کو پورا کرے۔








