شیخوپورہ: 2 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
ڈکیتی کا واقعہ
شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ کے تھانہ صدر کے نزدیک 2 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق واقعہ شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے علاقے عیسیٰ نگری کے نزدیک پیش آیا۔ ڈکیتی کا شکار ہونے والے دونوں کانسٹیبلز کا تعلق ڈولفن اسکواڈ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
لوٹی گئی چیزیں
پولیس اہلکاروں سے ڈاکو سرکاری رائفل، موٹر سائیکل، وائرلیس سیٹ، 2 موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے۔
ملزمان کی شناخت
ڈاکوؤں کی شناخت دلاور ڈوگر اور عباس ڈوگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔








