پنجاب میں جان بچانے والی ادویات سمیت 10 معروف ادویات غیرمعیاری قرار، ڈریپ نے پابندی عائد کر دی

پنجاب میں غیرمعیاری ادویات کی فہرست

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں فروخت ہونے والی جان بچانے والی ادویات سمیت 10 معروف ادویات غیرمعیاری قرار دے دی گئیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے متعلقہ ادویات کے مخصوص بیچز پر فوری پابندی عائد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: فنٹاسٹک فور کے مشہور اداکار جولیان میک موہن 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ادویات کی جانچ اور رپورٹ

سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے ادویات کے سیمپلز کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں جانچ کے لیے بھیجا گیا، جہاں رپورٹ میں 10 ادویات کا معیار انتہائی ناقص پایا گیا۔ غیرمعیاری قرار دی جانے والی ادویات میں الرجی، دل کے امراض، سکن انفیکشن، نزلہ زکام اور آنکھوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

غیرمعیاری ادویات کی تفصیلات

الرجی میں استعمال ہونے والی مخصوص دوا ’’ڈیزی‘‘ غیرمعیاری نکلی، جبکہ ہارٹ اٹیک کے خطرات کم کرنے والی دوا ’’ایسکاڈ‘‘ بھی مضر صحت قرار دی گئی۔ اسی طرح سکن انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ’’کیناڈیکس‘‘ کا استعمال بھی روک دیا گیا ہے۔

نزلہ زکام میں استعمال ہونے والی ادویات ’’سیپی زائن‘‘ اور ’’روزن‘‘ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ آنکھوں کے ڈراپس ’’نیفن‘‘ بھی غیرمعیاری قرار پائے۔ ہاتھ اور پاؤں کی باریک نسوں کے علاج میں استعمال ہونے والا ایک انجکشن بھی ناقص ادویات کی فہرست میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

متعلقہ کمپنیوں کی معلومات

یہ ادویات کراچی کے علاقے سائٹ ایریا اور منگھوپیر جبکہ لاہور کے سندر انڈسٹریل ایریا اور رائیونڈ روڈ پر قائم فارما کمپنیوں میں تیار کی گئی تھیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائی

ڈریپ کے مطابق تمام متعلقہ ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...