اسلام آباد پولیس جو ہمارے سامنے کھڑی ہے، ن لیگ کی ذاتی ملازم بن چُکی ہے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سخت بیان بازی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس ن لیگ کی ذاتی ملازم بن چکی ہے۔
پولیس کی جانب سے غنڈہ گردی کی مذمت
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ملازم نہیں ہیں۔ میں ان سے کہوں گا کہ آپ اب عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں نہ لیں، بلکہ جعلی وزیرِاعظم سے لیں۔ اسلام آباد سب کا ہے، کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔ کسی اور وزیر کو ہاتھ لگانے کی جرأت نہیں، اور خیبرپختونخوا کے وزیر کا گریبان پھاڑ دیا گیا ہے۔
عوام کے منتخب نمائندوں کی حفاظت
انہوں نے کہا کہ ملک پر قابض اور آئین و قانون کو مکمل طور پر مسمار کرنے والے ٹولے کے زیر اثر اسلام آباد پولیس کی غنڈہ گردی نے ممبر صوبائی اسمبلی شفیع جان کا گریبان پھاڑ دیا۔ عوام کے منتخب نمائندے کے گریبان تک پہنچنے والے یہ ہاتھ درحقیقت اس قوم کا گریبان چاک کر رہے ہیں۔ یہ انتہائی شرمناک اور قابلِ مذمت رویّہ ہے۔
”اسلام آباد پولیس جو ہمارے سامنے کھڑی ہے، ن لیگ کی ذاتی ملازم بن چُکی ہے۔ یہ سرکاری ملازم نہیں ہیں، میں ان سے کہوں گا کہ آپ اب عوام کے ٹیکس سے تنخوائیں نہ لیں، بلکہ جعلی وزیرِاعظم سے لیں۔ اسلام آباد سب کا ہے، کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، کسی اور منسٹر کو ہاتھ لگانے کی جرأت نہیں، اور… pic.twitter.com/DeEJSrzCy1
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) February 13, 2026








