بہاول کی شدید گرمی میں سورج دل کھول کر آگ برسا رہا تھا، مخلص لوگ قسمت سے ہی ملتے ہیں، مہمانوں کی پلیٹ میں چن چن کر بوٹیاں ڈالتے تھے

مصنف کی پیش لفظ

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 438

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

مہمان نوازی کی مثال

ان جیسا مہمان نواز اب ڈھونڈنے سے بھی کم ہی ملتا ہے۔ ان سے میرا تعارف سیلم نیازی نے کرایا تھا جس سے میرا تعلق بڑے بھائیوں جیسا تھا۔ سیلم نیازی ڈائریکٹر جنرل (انسپکشن) لوکل گورنمنٹ بورڈ ریٹائر ہوئے۔ کمال یار دوست، سادہ، مخلص اور درویش انسان تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

ایک یادگار ملاقات

شاہ عالم نیازی ایک روز میرے دفتر آئے۔ بہاول کی شدید گرمی میں سورج دل کھول کر آگ برسا رہا تھا۔ میں پسینہ میں شرابور دفتر بیٹھا اس گرمی کو برداشت کر رہا تھا۔ وہ چند منٹ بیٹھے اور یہ کہہ کر چلے گئے؛ "ایک کام یاد آگیا ہے۔ تھوڑی دیر میں واپس آتا ہوں۔" تھوڑی ہی دیر میں واپس آئے تو 2 ٹن کا سپلٹ اے سی بھی ساتھ لائے۔ کہنے لگے؛ "مجھ سے برداشت نہیں ہوا میرا چھوٹا بھائی اتنی شدید گرمی میں بغیر اے سی کے بیٹھے۔" ایسے مخلص لوگ قسمت سے ہی ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس؛سپیکر نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کردیا

ایک یادگار شام

ہر ماہ ایک شام میں کھانے ان کے پاس کبھی ان کی اور کبھی اپنی فرمائش پر کھاتا تھا۔ ان کی ہاں دیسی بکرے کا بہت عمدہ اور لذیذ گوشت تیار ہوتا اور سب سے مزے دار شوریدہ روٹی میری من پسند تھی۔ وہ خود مہمانوں کی پلیٹ میں چن چن کر بوٹیاں ڈالتے اور ساتھ ساتھ کہتے "میرا تیار کردہ گوشت طبیعت پر ہر گز گراں نہیں گزرے گا۔" میں گوشت خور بالکل نہیں ہوں مگر وہ زبردستی آدھ کلو گوشت تو ضرور کھلا دیتے تھے۔ یہ ان کا خلوص تھا اور ان کے یار غار سیلم نیازی سے ان کی بے پناہ محبت کا ثبوت۔

یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز اور دیگر کیخلاف ایف آئی آر منظر عام پر آ گئی

بچوں کے لیے خوشیوں کا لمحہ

ایک بار انہوں نے عمراور احمد کو اپنے ستلج والے ڈیرے لے گئے۔ بچوں کو انہوں نے اپنی رائفلوں کی کولیکشن دکھائی اور خوب فائرنگ بھی کی۔ عامر بھی ان کی اس کولیکشن کا بڑا دلدادہ تھا کہ وہ خود بہت اچھا شکاری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی ترقیاتی بینک سے 11 ارب سے زائد کا قرض لینے والوں کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف

دفتری عملہ کی محبت

میرا دفتری عملہ بہت مخلص اور سمجھ دار تھا۔ میری خوش قسمتی کہ مجھے ہمیشہ ہی اچھا دفتری عملہ ملا۔ آتے ہیں تمام ملازمین کا تعارف;

  • خورشید صاحب: جن سے میرا رابطہ آج بھی ہے اور وہ ڈپٹی ڈائریکٹر مقامی حکومت بہاول پور ہیں۔
  • محمد عمران: کمپیوٹر آپریٹر، باریش اور زندہ دل تھا۔
  • دین محمد: جونئیر کلرک، ذمہ دار اور ہنس مکھ۔
  • محمد نواز: ڈرائیور، میرے ساتھ فرنیک نس بہت تھی۔
  • محمد افضل: نائب قاصد، بڑا تابع دار اور مخلص لڑکا تھا۔
  • چچا نواز: ایکسین آفس کا نائب قاصد، سادہ انسان تھا۔

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...