16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
متوقع قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا عندیہ
پٹرول کی قیمت میں اضافہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے طیارے مشرق وسطیٰ میں آج آسمان پر ہیں، برطانیہ بھی اہم قدم اٹھا لیا
دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا حتمی سمری کل وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی۔
حتمی فیصلہ کا طریقہ کار
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔








