ٹی 20 ورلڈ کپ: نیپال کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری
میچ کی تفصیلات
وانکھیڈے (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 25 واں گروپ میچ نیپال اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارضی کیفیات دیکھتے ہوئے حل نکالا گیا کہ پہلے سکھر والے کنارے سے بھکر جزیرے تک ستونوں والا روایتی پْل بنایا جائے، یہ پل 1885ء میں مکمل بھی ہو گیا
ٹاس اور موجودہ صورتحال
وانکھیڈے میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیپال کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں غیر معمولی گرم اکتوبر: نئی سردیوں کی کلیکشن تو آ گئی لیکن سردی کا انتظار ہے
ٹورنامنٹ کی حیثیت
دونوں ٹیمیں گروپ سی میں شامل ہیں اور آج اپنا رواں ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔
ویسٹ انڈیز اپنے پہلے دو میچز میں انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کو شکست دے چکا ہے جبکہ نیپال کو اپنے دو میچز میں اٹلی اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
ٹیموں کے سکواڈ
نیپال الیون: آصف شیخ (وکٹ کیپر)، کشال بھرتیل، روہت پاؤڈیل (کپتان)، دیپندر سنگھ ایری، عارف شیخ، لوکیش بام، گلشن جھا، کرن کے سی، سومپال کامی، نندن یادو، سندیپ لامیچھانے
ویسٹ انڈیز الیون: برینڈن کنگ، شائی ہوپ (کپتان اور وکٹ کیپر)، شمرون ہیٹمائر، روومین پاول، شیرفین ردرفورڈ، میتھیو فورڈ، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، اکیل حسین، شمار جوزف، گڈاکیش موٹی








