پاک بھارت ٹاکرے کے لیے سٹہ بازوں نے کس کو فیورٹ قرار دیا؟
کولمبومیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کولمبومیں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لئے سٹہ بازوں نے بھی کمر کس لی، بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ نے نہ کہہ کر بھی سب کچھ کہہ دیا ہے، سرکاری وکلا کے لیے بھی مسنگ پرسنز کے مقدمے کا دفاع کرنا بہت مشکل ہے، جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل درخواست گزار سے مکالمہ
سٹہ کی تازہ ترین معلومات
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق سٹہ بازوں نے بھارت کو 36 پیسے کے ریٹ کے ساتھ فیورٹ قرار دیا جبکہ پاکستان کی جیت کا بھاؤ 2 روپے 40 پیسے مقرر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ، وجوہات بھی سامنے آگئیں
انفرادی سکور کے فیورٹس
میچ میں انفرادی سکور کے لیے بھارت کے ایشان کشن اور تلک ورما فیورٹ ہیں، جبکہ پاکستانی بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا فیورٹ قرار دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی، ملٹری کورٹس نے ملزمان کو سزائیں سنا دیں
باولنگ میں فیورٹس
باؤلنگ کے شعبے میں بھارت کی جانب سے ورون چکروتی اور ارشدیپ فیورٹ ہیں، جبکہ پاکستانی باولرز میں زیادہ وکٹیں لینے کے لیے ابرار اور عثمان طارق کو ترجیح دی گئی ہے۔
میچ میں سٹے کی متوقع رقم
بک میکروں کے مطابق میچ میں اربوں روپے کا جوا ہونے کی امید ہے۔








