پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری یونیسکو چیئر برائے امن، تعلیم اور مکالمہ مقرر
مبارکباد کا پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یونیسکو چیئر برائے امن، تعلیم اور بین الاقوامی مکالمہ مقرر ہونے پر مُبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مُبارکبادی پیغام میں کہا کہ یہ پاکستان کا اعزاز اور منہاج القرآن کی عالمگیر علم و امن کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کا اعتراف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لک برادران کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات، قائد مسلم لیگ کا ظہرانہ
کامیابی کی اہمیت
انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ یہ کامیابی محض ایک شخصی اعزاز نہیں ہے بلکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی عالمگیر علم و امن کے لیے تسلسل کے ساتھ انجام دی جانے والی کاوشوں کا ایک بین الاقوامی اعتراف ہے۔ منہاج القرآن 5 دہائیوں سے بین المذاہب رواداری کے فروغ، مکالمہ اور ہم آہنگی کے لیے پر خلوص کوششیں انجام دیتا چلا آرہا ہے۔ انشاء اللہ منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے اب ان قومی، ملی و بین الاقوامی خدمات میں اور بھی اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، پولیس اہلکار یوٹیوبرز کے آلہ کار بن گئے
چیئرمین کا پیغام
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے مُبارکبادی پیغام میں کہا کہ یہ چیئر پاکستان کے لیے ایک تاریخی اعزاز ہے اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی امن تعلیم، انسدادِ دہشت گردی تحقیق اور بین المذاہب روداری کے حوالے سے تسلسل کے ساتھ انجام دی جانے والی خدمات ایک بین الاقوامی اعتراف ہے۔
تاریخی کامیابی
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک تاریخی کامیابی ہے، یہ نہ صرف منہاج یونیورسٹی لاہور بلکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ اعزاز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے پلیٹ فارم سے اس کے بانی و سرپرست اعلیٰ کی بصیرت افروز قیادت میں دہائیوں سے جاری مخلصانہ کاوشوں کا مظہر ہے۔








