اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں موجود سونے کے ذخائر کی تفصیلات جاری کر دیں
اسٹیٹ بینک کا سونے کے ذخائر کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں سونے کے ذخائر کی مالیت سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔
سونے کے ذخائر کی مالیت
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں موجود 64.76 ٹن سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
مالیت میں اضافہ
مرکزی بینک کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2026 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 1.279 ارب ڈالر بڑھی جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
تاریخی اعداد و شمار
اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی۔
سونے کے ذخائر کی مقدار
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سونے کے ذخائر 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے ہیں۔








