جسے کرکٹ کا پتہ نہیں وہ پی سی بی کا چیئرمین ہے، شعیب اختر
شعیب اختر کی مایوسی
لاہور(آئی این پی )سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسے کرکٹ کا پتہ نہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہے، ایسے میں ٹیم کیسے جیتے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جولائی تا ستمبر: عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول
پاکستان کرکٹ بورڈ کی قیادت پر تنقید
بھارتی چینل پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ نالائق اور ناہل بندے کو بڑی ذمہ داری دینا سب سے بڑا جرم ہے۔ ایسا شخص ملک اور ادارے کو تباہ کرے گا، مثال آپ کے سامنے ہے۔
بھارت کی ٹیم کا موازنہ
انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کی ٹیم بہت آگے چلی گئی ہے، جبکہ ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ ایسے بندے کو سٹار بنایا گیا ہے جو 10 اوورز بھی نہیں کر سکتا، اگر ایسے لوگوں کو سٹار بنا گے تو یہی نتائج سامنے آئیں گے۔








