عمران خان کے معائنے سے متعلق ان کی بہن سے منسوب دعوے من گھڑت ہیں: پی ٹی آئی
جعل سازی کی خبروں کی تردید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کے معائنے کے بعد ان کی بہن نورین خانم سے منسوب کردہ خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھی بھارتی ایئر لائن کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں
پی ٹی آئی کا بیان
تحریک انصاف کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نورین خانم کے فیک اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی تمام تر رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسٹر پرمسیحی برادری کے لیے چھٹی کا اعلان
جعلی معلومات کا انکشاف
تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں عمران خان کی صحت کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر مبنی تھی جو ان کی بہن نورین خان سے منسوب جعلی اکاؤنٹ سے شروع ہوئی تھی۔ اکاؤنٹ اور اس سے منسلک دعوے مکمل طور پر من گھڑت ہیں اور ان کا عمران خان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر خواجہ شاہد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس
تشویش ناک خبر شائع کرنا
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ غلط اور گمراہ کن خبر ہے، انتہائی افسوسناک اور تشویشناک بات ہے کہ ایسی حساس خبر کو خاندان یا پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات سے تصدیق کے بغیر شائع کیا۔
سوشل میڈیا کی صورتحال
خیال رہے کہ پیر کی صبح سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پر نورین خانم کے نام سے موجود 52 ہزار سے زائد فالوورز والے ایک ویریفائیڈ اکاؤنٹ کے ذریعے عمران خان کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔








