عمران خان کے معائنے سے متعلق ان کی بہن سے منسوب دعوے من گھڑت ہیں: پی ٹی آئی
جعل سازی کی خبروں کی تردید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کے معائنے کے بعد ان کی بہن نورین خانم سے منسوب کردہ خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجداری انصاف میسر نہ کرنے کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں گواہوں کی زندگی کو جرائم پیشہ لوگوں کے ہاتھوں خطرات لاحق رہتے ہیں۔
پی ٹی آئی کا بیان
تحریک انصاف کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نورین خانم کے فیک اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی تمام تر رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی ابو ظہبی میں منایا گیا
جعلی معلومات کا انکشاف
تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں عمران خان کی صحت کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر مبنی تھی جو ان کی بہن نورین خان سے منسوب جعلی اکاؤنٹ سے شروع ہوئی تھی۔ اکاؤنٹ اور اس سے منسلک دعوے مکمل طور پر من گھڑت ہیں اور ان کا عمران خان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کا اڈیالہ پولیس کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان
تشویش ناک خبر شائع کرنا
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ غلط اور گمراہ کن خبر ہے، انتہائی افسوسناک اور تشویشناک بات ہے کہ ایسی حساس خبر کو خاندان یا پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات سے تصدیق کے بغیر شائع کیا۔
سوشل میڈیا کی صورتحال
خیال رہے کہ پیر کی صبح سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پر نورین خانم کے نام سے موجود 52 ہزار سے زائد فالوورز والے ایک ویریفائیڈ اکاؤنٹ کے ذریعے عمران خان کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔








