افغانستان کو ہر سطح پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے،جام کمال
وزیر تجارت کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ افغانستان کو ہر سطح پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 200 خواتین کے لیے مفت موبائل فون، 12 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ طلباء کو فراہم کیے: وفاقی وزیر شہزہ فاطمہ
بات چیت اور تجارت کی اہمیت
وزیر تجارت نے مزید کہا کہ ہم بات چیت اور تجارت کو فروغ دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن اگر دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں کو ختم نہیں کیا جاتا تو پاکستان کسی اور موضوع پر بات چیت کو آگے نہیں بڑھا سکتا۔
پاکستان کی سکیورٹی کا معاملہ
افغانستان کو اس کی سرزمین استعمال کرنے والے دہشت گردوں سے نمٹنا ہوگا، پاکستان کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔








