کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
کراچی میں بارش اور ژالہ باری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام مولانا حامد الحق حقانی شہید تعزیتی ریفرنس اور یکجہتی فلسطین کانفرنس
ملیر اور اطراف میں بارش
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، تیز ہوائیں چلیں جب کہ ملیر کینٹ میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آسیان کا اہم تجارتی پارٹنر قرار، ملائیشیا کے ساتھ تجارتی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال
دیگر علاقوں میں بارش
اس کے علاوہ فیدڑل بی ایریا اور اطراف میں بارش ہوئی، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: انسان کی سب سے بڑی محافظ اس کی موت ہے، کیا کوئی گن مین کسی کو موت سے بچا سکا ہے؟ انورالسادات سے لیکر اندرا گاندھی تک
سکیم 33 اور ملحقہ علاقوں میں حالات
دوسری جانب سکیم 33 اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے دوران ژالہ باری بھی ہوئی۔
گلشن جمال میں بارش کی اطلاعات
گلشن جمال اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔








