بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
بنگلہ دیش میں نئے سیاسی تقررات
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان کو 13ویں قومی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ونڈ شیلڈ میں دراڑ، امریکی وزیر جنگ کے طیارے کی برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ
نئی تقرریاں
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر سید عبداللہ محمد طاہر کو ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن جبکہ جماعت کی قیادت میں قائم 11 جماعتی اتحاد کی اتحادی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام کو اپوزیشن چیف وہپ نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی ایک ہی ڈگر پر چلتی جارہی تھی، شام اچھی کٹ جاتی تھی، رمی میں میں اس کا پتہ روک لیتا، اسے جتا دیتا اور خود ہار جاتا، یہ ہار مجھے آج بھی پسند ہے۔
حلف برداری کی تقریبات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق جماعت اسلامی کے نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے رکنیت کا حلف اٹھایا اور بعد ازاں آئینی اصلاحات کونسل کے ارکان کے طور پر بھی حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریبات جاتیا سنگسد بھون میں منعقد ہوئیں جہاں چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے حلف لیا۔
اجلاس اور نامزدگیاں
حلف برداری کے بعد 11 جماعتی اتحاد کے ارکان نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں شفیق الرحمٰن کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا، اسی اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف، ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن اور چیف وہپ کے عہدوں کے لیے نامزادگیاں کی گئیں۔








