رمضان المبارک کے لئے عدالتوں، دفاتر اور اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

عدالتوں اور دفاتر کے نئے اوقات کار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کے لیے عدالتوں، دفاتر اور اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔

عدالتوں کے اوقات کار

اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے نئے عدالتی اور دفتری اوقات کار کا چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق دوران رمضان پیر تا جمعرات 9:30 سے 11:30 تک کیسز کی سماعت ہوگی، روزانہ صبح ساڑھے 11 سے 12 بجے تک عدالتی وقفہ کیا جائے گا، 12 سے ڈیڑھ بجے تک ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کی جائے گی۔ جمعہ کو 9:30 سے 11:30 بجے تک ہی کیسز کی سماعت کی جائے گی۔

دفتری اوقات کار

پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات کار 9 سے 2:30 تک ہوں گے، جمعہ کے روز دفتری اوقات کار 9 سے 12 بجے تک ہوں گے، ماتحت عدالتوں میں صبح 9 سے 2:30 تک کیسز کی سماعت ہوگی، جمعہ کو ماتحت عدالتوں میں 9 سے 12 بجے تک کیسز سنے جائیں گے۔

وفاقی آئینی عدالت کا نوٹیفکیشن

قبل ازیں وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے بھی رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک دفتری اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

سندھ کے سرکاری دفاتر

دوسری جانب، پیر سے جمعرات تک رمضان کے دوران سندھ کے سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 10 سے 1 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔

اسکولوں کے اوقات کار

رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔ رمضان المبارک میں اسکول صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے جبکہ چھٹی دوپہر 1 بجے ہوگی۔ رمضان المبارک کے دوران ہفتہ کے روز اساتذہ کو بھی چھٹی ہوگی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...