سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 933 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 116 فلسطینی شہید
پاکستان میں سونے کی قیمت
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 16 ہزار 062 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 114 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 42 ہزار 439 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
فی تولہ چاندی کی قیمت 32 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 046 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 28 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 898 روپے کی سطح پر آگئی۔








