لاہور، پولیس جوانوں کے ساتھ غیر شائستہ زبان استعمال کرنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت معطل
پولیس افسر کی معطلی
لاہور (زین بابو) پولیس جوانوں کے ساتھ غیر شائستہ زبان استعمال کرنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت عمران انوار کو معطل کر دیا گیا۔ مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد فیصل کامران، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے فوری معطلی کے احکامات جاری کر دیے، ساتھ ہی محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا ممکنہ توانائی بحران کے پیش نظر تمام یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلان
ڈی آئی جی کا بیان
تفصیل کے مطابق، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پولیس و عوام دونوں کی عزت مقدم ہے اور پولیس جوانوں کی عزتِ نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کا احتساب یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات
ان کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام سے حسنِ سلوک کے واضح احکامات ہیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ تھانوں میں وہی افسران اور جوان تعینات رہیں گے جو شہریوں اور ماتحت اہلکاروں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں گے۔ بدتمیزی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں۔ ہر افسر اور اہلکار کو مثالی طرزِ عمل اپنانا ہوگا۔








