سکاٹ لینڈ میں نادرا کے دفتر کا افتتاح
سکاٹ لینڈ میں نادرا کے دفتر کا افتتاح
گلاسگو (مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں نادرا کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاک چین 5 نکاتی ایجنڈہ پر گفتگو
قونصل جنرل آف پاکستان کا کردار
’’جنگ‘‘ کے مطابق قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے پاکستان قونصلیت گلاسگو میں نادرا کے دفتر کا افتتاح کیا۔
لوگوں کی مشکلات کا حل
قبل ازیں، بریڈ فورڈ انگلینڈ سے نادرا کی ٹیم مہینے میں صرف ایک بار گلاسگو آتی تھی، جو سکاٹ لینڈ کے پاکستانیوں کی ضرورت کے لحاظ سے انتہائی ناکافی تھی۔ اس وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب پورے سکاٹ لینڈ کے عوام کو یہ سہولت مقامی طور پر دستیاب ہو گئی ہے۔








