چوہدری افتخار چیمہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی نشست، کاروباری و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت
تعزیتی نشست کا انعقاد
جدہ (محمد اکرم اسد)۔ وزیر اعلی پنجاب کے سابق مشیر و نائب صدر انوسٹرز فورم چوہدری افتخار احمد چیمہ کی والدہ کے انتقال پر ایک پُراثر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس تعزیتی اجتماع میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، مختلف کاروباری و سماجی جماعتوں اور فورمز کے ذمہ داران سمیت دیگر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: 12 سالہ لڑکی پر 80 برس کے بزرگ کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج
شرکاء کی فہرست
دعائیہ اجتماع میں سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری، انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود، سکریٹری جنرل مہر عبدالخالق لک، مسلم لیگ ن کے چئیرمین چوہدری محمد اکرم گجر، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اظہر وڑائچ، شریف الزمان، مسلم لیگ ن کے جنرل سکریٹری نور آرائیں، جدہ کے چئیرمین میاں رضوان الحق، حاجی عثمان، پر تگال سے آئے ہوئے برنس مین ملک شہزاد، ملک محسن، بلو شیر وڑائچ، انجینئر سجاد، انجم اقبال وڑائچ، چوہدری امجد گجر، چوہدری ظہیر، مصطفی وڑائچ، سردار محمد اشفاق، وقاص عنایت اللہ، عبدالشکور، شہباز بھٹی، چوہدری مظہر، صحافیوں سمیت دیگر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے جوان لڑکی کی لاش ملنے کے کیس میں حیران کن انکشاف
شرکاء کے تاثرات
اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ چوہدری افتخار چیمہ کی والدہ متقی، پرہیزگار اور نیک سیرت خاتون تھیں۔ اللہ رب العزت مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ حضور اکرم ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے۔ تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
چوہدری افتخار چیمہ کا شکریہ
چوہدری افتخار چیمہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "میں تمام حضرات کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے ہمارے غم میں شرکت کی اور ہماری والدہ کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔ میں ان سب کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ ان پر رحمتوں اور برکتوں کا سایہ قائم رکھے اور دنیا سے رخصت ہو جانے والے ان کے پیاروں کی مغفرت فرمائے۔"








