مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری، ملک کے مختلف مقامات سے رمضان کے چاند کی 21 شہادتیں موصول
اجلاس رمضان المبارک کے چاند کیلئے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
اجلاس کی صدارت
اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
چاند کی شہادتیں
ملک کے مختلف مقامات سے رمضان کے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
موصولہ شہادتوں کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو 10 سے زائد چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوچکی ہیں، ضلع مہمند سے 6 شہادتیں موصول ہوئیں، اسی طرح بونیر، اپر دیر اور لنڈی کوٹل سے بھی شہادتیں موصول ہوئیں، اسلام آباد سے رمضان کا چاند نظر آنے کی 3 شہادتیں موصول ہو چکی ہیں۔








