رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کے لیے بڑی خوشخبری، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط میں اضافہ کر دیا گیا
رمضان المبارک کی آمد پر خوشخبری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خوشاب میں غیرت کے نام پر ایک اور جوڑا قتل
بے نظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط میں اضافہ
سہ ماہی قسط اب بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ لائیو ای کچہری کے دوران روبینہ خالد نے بتایا کہ بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد مستحق خواتین کو 13 ہزار 500 روپے کے بجائے 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر کو واپس پاکستان لانے کے لیے وفاقی حکومت نے برطانیہ سے کیس ٹو کیس معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا
بینظیر تعلیمی وظائف اور نشوونما پروگرام میں اضافہ
علاوہ ازیں، بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کی رقوم میں بھی 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ماؤں اور بچوں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔
خواتین کی رہنمائی
چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ خواتین پوری رقم وصول کریں اور کسی بھی قسم کی کٹوتی برداشت نہ کریں۔ شکایات کی صورت میں بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کرنے یا قریبی دفتر سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔








