ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اٹلی کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ٹاس کے نتائج
کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سینتیسویں میچ میں اٹلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شرط لگا کر شراب کی 5 بوتلیں پینے والا 21 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا
اٹلی کے کپتان کا بیان
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے میچ میں اٹلی کے کپتان ہیری مانینتی کا کہنا تھا کہ وہ ابتداء میں وکٹ کا فائدہ اٹھاکر جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز ایک مضبوط ٹیم ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ سے انہیں کافی اعتماد ملا ہے۔
ویسٹ انڈین کپتان کا ردعمل
دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کھیل ہمیشہ اپنے پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔








