کراچی: سوئی سدرن گیس کا رمضان میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
کراچی میں سوئی سدرن گیس کا نیا شیڈول
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئی سدرن گیس کمپنی نے ماہِ رمضان المبارک کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ہزاروں گدھوں کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی
روزانہ گیس کی دستیابی
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق رمضان کے دوران صارفین کو روزانہ ساڑھے 19 گھنٹے بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ شیڈول کے تحت رات 3 بجے سے اگلی شب 10 بج کر 30 منٹ تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ رفتار کی بہتری کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز ،جواب طلب
سحر اور افطار کے اوقات میں سہولت
ترجمان کا کہنا ہے کہ رمضان میں 24 گھنٹوں میں سے صرف ساڑھے 4 گھنٹے گیس بند رکھی جائے گی، تاکہ سحر اور افطار کے اوقات میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
حکام کی جانب سے وضاحت
کمپنی حکام کے مطابق گیس فراہمی کا یہ انتظام خصوصی طور پر رمضان المبارک کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔








