وفاقی وزیر اویس لغاری نے 8 فروری 2026 تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے احکامات جاری کردیئے۔
نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی پروسیسنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے 8 فروری 2026 تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے احکامات جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ
عمل درآمد کی ہدایات
اویس خان لغاری نے کہا کہ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک کو فوری عمل درآمد اور پراسس میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ 8 فروری 2026 تک 5165 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں جن کے ذریعے 250.822 میگاواٹ کپیسٹی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔
شکایات کے لئے رابطہ
کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کریں۔
وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا 8 فروری 2026 تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے احکامات جاری۔ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک کو فوری عمل درآمد اور پراسس میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
8 فروری… pic.twitter.com/LF8CgnXyUe
— Awais Leghari (@akleghari) February 19, 2026








