انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع
لاہور میں امتحانات کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: شاندار خبر، وہ یورپی ملک جس نے فلسطینی ریاست کو اگلے ماہ تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
تاریخ میں توسیع کی وجوہات
یکم رمضان المبارک بینک تعطیل کی وجہ سے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے۔ اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 19 فروری کی بجائے 20 فروری تک داخلہ جمع کراسکیں گے۔ دو گنا فیس کے ساتھ 3 مارچ تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا۔ تین گنا فیس کے ساتھ 13 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
امتحانات کا شیڈول
انٹرمیڈیٹ کا پہلا سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔








