ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ پھر فضول کاموں میں لگ گئے ہیں۔ موبائل کی جان نہیں چھوڑ رہے اور یہ غلط سمت لے کر جانے کا سبب بن رہا ہے۔ آج توبہ کرکے واپسی کرلیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: رہائشی علاقے پر فوجی گولہ گرنے سے 2 افراد ہلاک، 12 زخمی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
انشاءاللہ اب اچھی خبریں آئیں گی جن کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہوگا اور جو لوگ کافی دنوں سے مشکلات میں تھے وہ تیزی سے آزاد ہوتے چلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: ۱۳۳ طالبان ہلاک، ۳۶ افغان ٹینک، ۱۶ پوسٹیں تباہ، ۷ پر قبضہ، پاک فضائیہ کے تابڑ توڑ حملے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کوشش کریں کہ بڑے کام میں استخارے کی مدد لی جائے۔ اس وقت آپ کو جو پریشانیاں مل رہی ہیں۔ اس میں آپ کی بڑی غلطیاں شامل ہیں۔ فوری اصلاح کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سمبڑیال کی عوام نے پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دیا، ہر طرف ’’گھڑی چور‘‘ کے نعرے گونجتے رہے: عظمیٰ بخاری
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ پاک وہ چیز ضرور عطا فرمائیں گے جو آپ کے لئے بہتر ہے۔ آپ بھی ضد چھوڑ دیں اور اس کی رضا پر راضی ہیں ان دنوں یاحی یا قیوم کا ورد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ بینچ تبدیلی کیس میں ڈویژن بینچ کا نیا حکمنامہ جاری
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بڑی آسانی ملے گی اس کام میں جو کافی دنوں سے وبال جان بنا ہوا تھا جو لوگ بھی کسی مشکل میں ہیں۔ آج ہی انشاءاللہ اس سے نجات حاصل کرلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود انتقال کرگئے
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی پوزیشن کو اس وقت مضبوط ہونا ہے اور انشاءاللہ ہوگی۔ آپ بھی اس کے لئے کوئی قدم اٹھائیں اس وقت قدرتی چانس مل رہے ہیں ہاتھوں سے نہ جانے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس لگ گیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو آج ایک بڑے مسئلے سے نجات ملے گی۔ آپ جس پریشانی کے عالم میں تھے۔ اب اس سے نجات ملے گی جو لوگ بندش وغیرہ میں تھے وہ آزاد ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی پاگل پن سے صرف مسلمان نہیں بلکہ دنیا بھر میں تمام انسان متاثر ہو رہے ہیں، سراج الحق
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دنوں دشمن کی طرف سے محاذ آرائی بند ہو چکی ہے۔ آپ پریشان نہ ہوں اب دل لگا کر اپنا کام کریں۔ آپ کے پاس کچھ آفر بھی خود چل کر آنے کی امید بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں وکلا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس برہم، صدر سپریم کورٹ بار طلب
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اپنے اندر کو صاف کریں، کس راستے پر چل رہے ہیں۔ کیوں اپنے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں ۔ اس راستے پر چلنے سے باز آجائیں جو جسمانی کشش کی طرف جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین مقامات میں سے ایک
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ اللہ پاک آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرما دیں گے۔ ان دنوں آپ کی نیت کے حساب سے کام ہوگا اس کو درست کرلیں جلدی سے۔
یہ بھی پڑھیں: سناروں کے گرد بھی گھیرا تنگ، ایف بی آر نے نوٹسز جاری کردیے، اسلام آباد کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر بھی چھاپہ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس کام کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ وہ انشاءاللہ چند دنوں میں ہو جائے گا۔ ابھی تھوڑا انتظار کرلیں اور آپ کو اپنے روزگار پر توجہ دینے کی اشد ضرورت بھی ہے۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی مشکل میں چل رہے ہیں انشاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور جس بھی طرف سے رکاوٹیں چل رہی تھی وہ اب تیزی سے ختم ہوں گی فکر نہ کریں۔








