پنجاب پولو کپ کے تیسرے دن ڈائمنڈ پینٹس/ماسٹر پینٹس نے لاہور پولو کلب کی ٹیم کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور پولو کلب میں پنجاب پولو کپ کا تیسرا دن
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام الائیڈ بینک 97 واں پنجاب پولو کپ کے تیسرے دن ڈائمنڈ پینٹس/ماسٹر پینٹس نے لاہور پولو کلب کی ٹیم کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا حیران کن فیصلہ کر لیا: نجی ٹی وی کی رپورٹ
تماشائیوں کی تعداد
تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں الائیڈ بینک کے تعاون سے منعقدہ تاریخی پنجاب کپ کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سیکرٹری میجر امجد غفور (ر) اور دیگر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: این ایف سی ایوارڈ کے معاملات کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے: وزیر خزانہ
میچ کا خلاصہ
ڈائمنڈ پینٹس/ماسٹر پینٹس نے لاہور پولو کلب کی ٹیم کو 10-4.5 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس/ماسٹر پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار گول سکور کیے جبکہ عامر رضا بہبودی نے تین، فاکوریٹ مائر نے دو اور راجہ جلال ارسلان نے ایک گول سکور کیا۔
لاہور پولو کلب کی کارکردگی
لاہور پولو کلب کی طرف سے حسام علی حیدر نے چاروں گول سکور کیے۔








