ایڈہاک صدر پی ایچ ایف نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی کپتان ہاکی ٹیم پر پابندی ختم کردی

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں تبدیلیاں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہوءے کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نئے صدر کی حکمت عملی

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور کہا کہ ابھی جو بھی اقدام کروں گا وہ شارٹ ٹرم بنیادوں پر کروں گا۔ ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے ہیں، اعتماد کی بحالی اور ٹیم مینجمنٹ کی ازسرِ نو تشکیل نو پر کام جاری ہے۔

کوچنگ اور ٹریننگ میں بہتری

انہوں نے کہا کہ کوچنگ اور ٹریننگ کے نظام میں بہتری اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانا جائے گا۔ کھلاڑی صرف ٹریننگ اور میچز پر توجہ دیں، انتظامی امور فیڈریشن سنبھالے گی۔ تمام فیصلے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

فوری اقدامات کی ضرورت

محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ آج یا کل سے تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کرتا ہوں۔ کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ہاکی کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کروں گا۔

سابق صدر کا استعفیٰ

خیال رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سابق صدر طارق بگٹی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

حکومتی اقدامات

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔ حکومتی فیصلے کے تحت محی الدین احمد وانی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا گیا تھا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...