بے روزگار جوان زندہ رہنے کے لیے جیل پہنچ گیا

نوجوان کا غیر معمولی فیصلہ

ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں ملازمت کی تلاش ناکامی پر نوجوان نے جیل جانے کا فیصلہ کرلیا تاکہ زندہ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سینکڑوں لاپتہ،12 افراد کے کوائف ، شواہد ، جنازے ، تصاویر سب موجو دہیں: پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ

ملازمت نہ ملنے کی مایوسی

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص نے ملازمت نہ ملنے پر فیصلہ کیا کہ اپنی بقا کے لیے بہتر راستہ یہ ہے کہ وہ گرفتار ہو اور اسے قید کی سزا ہوجائے۔ روسی میڈیا میں حال ہی میں یہ عجیب و غریب واقعہ رپورٹ ہوا جس کے مطابق ایک نوجوان جس کے پاس اپنے گزر بسر کا کوئی ذریعہ نہیں تھا، اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا تاکہ اس کے سر پر چھت اور اسے دو وقت کی خوراک مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈویثرن کا دورہ مکمل کر لیا، سیاسی مداخلت ڈسپلن میں آڑے نہیں آنی چاہیے، کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہو گی اور نہ ہی قانون سے ماورا کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔

نوجوان کا پس منظر

جمہوریہ باشکورتوستان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ اس نوجوان کی شناخت صرف اولیگ کے نام سے ہوئی۔ اس نے بم کی دھمکیاں دے کر خود کو کامیابی سے گرفتار کروایا اور جیل میں اپنی رہائش اور خوراک کا انتظام پکا کیا۔ ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اس نے فوج میں خدمات انجام دیں اور حال ہی میں روسی شہر اوفا میں ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن متعدد کوششوں کے باوجود وہ ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم آپ کے ساتھ چلیں گے، مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو کو فون

گرفتاری کا منصوبہ

روزنامہ جنگ نے لکھا کہ رہائش اور کھانے پینے کے پیسے نہ ہونے کے باعث وہ اس قدر مایوس ہوا کہ اس نے خود کو جیل بھجوانے کا منصوبہ بنایا تاکہ رہائش اور خوراک کا مسئلہ احسن طریقے سے حل ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک اشتہاری ملزم مارا گیا، 2 ساتھی فرار

واقعہ کی تفصیلات

گزشتہ موسم گرما میں تین دن نوکری تلاش کرنے میں ناکامی پر وہ ایک ہوٹل گیا اور عملے کو دھمکی دی کہ وہ اپنے بیگ میں موجود بم سے عمارت کو اڑا دے گا۔ تاہم کسی نے اس پر یقین نہیں کیا تو اس نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی اور سیدھا قریبی ہوائی اڈے پہنچا اور چلاتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس بم ہے، جس کے بعد اس نے پولیس اور انتظامیہ کو بلانے کا مطالبہ کیا، اس دوران اس نے لوگوں کو خود سے دور رہنے کو کہا۔ سیکیورٹی اسٹاف نے نوٹس کیا کہ اس کے پاس بظاہر کوئی بم ڈیٹونیٹر نہیں تو اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کیا۔

نتیجہ اور سزا

بعدازاں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا تاکہ اسے گرفتار کر لیا جائے۔ اس کے طبی معائنے پر اسے مکمل صحت مند قرار دیا گیا۔ اس کی اس حرکت پر عدالت نے اسے سوا تین سال قید کی سزا سنائی۔ اب جیل میں خوش ہے کہ اسے دو وقت کا کھانا اور سر پر چھت میسر ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...