ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آپ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے، انشاءاللہ اب ان سے نکلنے کے قدرتی اسباب پیدا ہوں گے۔ مقدمے، انکوائری وغیرہ کے معاملات سے بھی نجات ملے گی اور گھریلو لڑائی جھگڑوں میں بھی کمی آئے گی۔ جو لوگ اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں، وہ بھی اب قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان کو بحکم اللہ بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔ جن لوگوں نے سفر کرنا ہے، ان کی رکاوٹیں دور ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرسچین الائنس کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب، ذمہ دارانہ صحافت پر طاہر منیر طاہر سمیت چند صحافیوں کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
ان دنوں مالی طور پر کچھ مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے آپ کو بہت ٹینشن ہو سکتی ہے۔ صدقہ دیں اور نظر اتاریں، اور استخارے کی مدد سے چلیں۔ نقصان سے بچنے کے لیے ان غلطیوں کی اصلاح کریں جو پہلے ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان چیک پوسٹ تباہ
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
ایک اہم خبر آپ کے بہت سے معاملات کو بہتر بنا دے گی، خاص طور پر روزگار کے حوالے سے۔ جو لوگ بیرونِ ملک جانے میں رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے، انشاءاللہ اب وہ دور ہوں گی۔ اس ہفتے بہت سے معاملات بہتر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا یونیورسٹی میں سالانہ سی ای او فورم، فرخ شہباز وڑائچ کا طلبہ کو میڈیا اور ای کامرس اپنانے پر زور
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ کو نوکری میں تبدیلی کا موقع ملے گا۔ جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں، ان کو نوکری مل جائے گی۔ روزگار کا خانہ بہتری کی جانب جا رہا ہے۔ غیر متوقع ذرائع سے پیسہ حاصل ہونے کے امکانات بھی روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینک آف پنجاب جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا رنگا رنگ آغاز، پہلے روز سنسنی خیز مقابلے
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
غصہ سے کام مت لیں، کیونکہ بنا بنایا کام بھی بگڑ سکتا ہے۔ خانگی جھگڑوں میں ملوث لوگ اپنے رشتے بچانے کی کوشش کریں اور غصہ قابو میں رکھیں۔ اللہ آپ کے تعلقات میں برکت ڈالے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیو کے خاتمے کے لئے قابلِ عمل پلان مانگ لیا
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
جو بات آپ کو فکر میں مبتلا کر رہی ہے، انشاءاللہ آپ اس مسئلے سے نکل سکیں گے۔ آپ کی راہ میں رکاوٹ بننے والے لوگ اللہ پاک کی رحمت سے آپ کے راستے سے ہٹ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک وہیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت 10 لاکھ روپے تک گرا دی
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
آپ کی ہمت کی وجہ سے وقت اور حالات آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اپنے مقاصد کی جانب قدم بڑھائیں اور آپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی وی چینلز میرے والدین کو فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ۔۔۔‘ اداکارہ علیزے شاہ کا حیران کن دعویٰ
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
اب کوئی رکاوٹ آپ کو نہیں روک سکتی۔ اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں۔ آپ جس کام کے لیے پیسے کی ضرورت محسوس کر رہے تھے، وہ اب آپ کو مل جائے گا۔ ناراض لوگ بھی واپس آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرپسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا: آئی جی اسلام آباد
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
آپ جس پر سب سے زیادہ بھروسہ کر رہے تھے، وہی آپ کا بھروسہ توڑے گا۔ اپنی عزت بچائیں اور فتنوں سے دور رہیں۔ صدقہ دینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے، مولانا فضل الرحمان
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
اپنے دل پر قابو رکھنے میں کامیاب ہونے کے بعد آپ اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے۔ روزگار پر توجہ دیں، اس میں کامیابی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنیوا میں تقریباً 3 گھنٹے مذاکرات، کن اہم تجاویز پر بات ہوئی؟ ایرانی وزارت خارجہ نے تفصیلات شیئر کر دیں
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
اس شخص سے دور ہونا ضروری ہو گیا ہے جس کو آپ برسوں سے برداشت کر رہے ہیں۔ اپنی عزت و مال کی حفاظت کریں۔ روزگار کے حوالے سے قدرتی اسباب بن سکتے ہیں۔
سیارہ مشتری (19 فروری - 20 مارچ)
آپ کو جلد ہی وہ خبر مل جائے گی جس کا آپ کو انتظار تھا۔ جو لوگ مشکلات میں ہیں، ان کو اس سے نکلنے کا موقع ملے گا۔








