ڈاکٹر نبیحہ کے سنگین الزامات پر شوہر حارث کھوکھر کا موقف بھی سامنے آ گیا۔
شوہر حارث کھوکھر کا موقف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر نبیحہ کے سنگین الزامات پر شوہر حارث کھوکھر کا موقف بھی سامنے آ گیا۔ حارث کھوکھر کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ڈاکٹر نبیحہ کتنی خوش تھی اس کے گواہ بھی موجود ہیں اور وہ اس کی گواہی بھی دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلاف اس چیز پر تھا کہ میں نے ایک کاروبار شروع کیا تھا، ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا تھا کہ آپ اگر باہر جائیں گے تو آپ نے مجھے ساتھ بٹھانا ہے۔
حارث کھوکھر نے کہاکہ میں اپنے وکیلوں میں بیٹھوں، اپنی کمیونٹی میں بیٹھوں، یا بسنت پر چھت پر جاؤں تو ان لڑکیوں کا گروپ علیحدہ ہونا چاہئے، کیونکہ کوئی بھی مرد یا شوہر اپنی بیوی کو اپنے دوستوں میں نہیں بیٹھائے گا۔
حارث کھوکھر کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر نبیحہ کو کہا میں کام پر جاؤں گا، تو ڈاکٹر نبیحہ نے کہاکہ تم گھر سے باہر جاؤگے، کام سے جاؤ گے یا کہیں بھی جاؤ مجھے ساتھ لے کر جاؤ گے، مجھے شک ہے تم کہیں اور جاتے ہو۔
حارث کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا، دو نمبر کام نہیں کیا، لیکن ان کو وہم ہے، شک کی بیماری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ hallucination ایک اور ٹرم ہے ، ڈاکٹر نبیحہ کو وہ بھی ہے، ان کے مسئلے اور وہم کا کوئی علاج نہیں۔
حارث کھوکھر کا کہنا تھا کہ بندہ گھر سے باہر نہیں جا سکتا، grow نہیں کر سکتا، گھر کا گزر بسر کیسے ہوگا، میں نے فیملی کو بھی سپورٹ کرنا ہے۔ لیکن ہر وقت آپ کو کیسے باہر لے کر جا سکتا ہوں، یا مردوں کی میٹنگ میں آپ کو کیوں بیٹھاؤں، کس وجہ سے بیٹھاؤں?
حارث کھوکھر کا کہنا تھا کہ آپ کو شک ہے کہ کوئی غلط کام کروں گا، آپ اتنی منفی سوچ رکھتی ہیں، انسان کو اتنی منفی سوچ نہیں رکھنی چاہئے، ڈاکٹر نبیحہ وہم کا شکار ہیں اور شک کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی اختلاف نہیں، کوئی جھگڑا نہیں، کوئی مار پیٹ نہیں، کوئی ایک سنگل گالی بھی نہیں۔
ڈاکٹر نبیحہ کے الزامات
ڈاکٹر نبیحہ چاہتی تھیں میں ان کو باہر ہر میٹنگ میں لے کر جاؤں، مردوں کی میٹنگ میں تو بیوی کو نہیں بٹھا سکتا، اسے وہم کی بیماری ہے، حارث کھوکھر نے اہلیہ سے اختلافات کی وجہ شک کو قرار دیا pic.twitter.com/kVMqf85CMu
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) February 21, 2026








