بھارت میں تیز رفتار ٹریلر کی پولیس گاڑی کو ٹکر، 5 اہلکار ہلاک
پولیس اہلکاروں کی ہلاکت
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ
حادثے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع جھارسوگوڈا میں تیز رفتار ٹریلر نے پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیمنٹ وکٹ کی کرکٹ ختم نہیں ہونی چاہیے تھی، شاہد آفریدی
واقعے کی نوعیت
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار گاڑی میں موجود اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ مخالف سمت سے ایک تیز رفتار ٹریلر آیا اور پولیس گاڑی میں جا گھسا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: نرس کی خودکشی کا معاملہ، عدالت کا قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم
نتائج اور شدید زخمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں 5 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس نے بتایا کہ ٹریلر ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے اور حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








