خیبر پختونخوا میں بلڈنگ پلان منظور، ریگولرائزیشن فیس مقررکر دی گئی
پشاور میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نئی ہدایات
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلڈنگ پلان منظور کر کے ریگولرائزیشن فیس مقرر کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوکری سے نکالنے پر ملازم نے فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا
فیس کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق عمارتوں اور لینڈ یوز فیس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت:
- رہائشی عمارتوں کے لیے بلڈنگ پلان اپروول یا ریگولرائزیشن فیس 10 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔
- کمرشل عمارتوں کے لیے بلڈنگ پلان اپروول یا ریگولرائزیشن فیس 20 روپے فی مربع فٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے دراصل کتنے رافیل طیارے گرائے ہیں؟ نئے اعداد و شمار سامنے آ گئے
لینڈ یوز فیس
نوٹیفکیشن کے مطابق:
- رہائشی لینڈ یوز فیس 2 ہزار روپے
- کمرشل لینڈ یوز فیس 10 ہزار روپے
- ہاؤسنگ سکیم کے لیے لینڈ یوز فیس 1 لاکھ روپے
تمام فیس مقررہ طریقۂ کار کے تحت جمع کرانا لازمی ہے، اور مکمل ادائیگی کے بغیر کوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔
فوری طور پر نافذ العمل
اعلامیے کو فوری طور پر نافذ العمل کر کے سابقہ نوٹیفکیشنز منسوخ قرار دیئے گئے ہیں۔








