حکومتی وفد اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی میں رواں ہفتہ ملاقات کا امکان
ملاقات کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی وفد اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی میں رواں ہفتہ ملاقات کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان
انتخابی اصلاحات پر گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں انتخابی اصلاحات سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے، اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے حکومتی رابطوں سے پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم میں ممکنہ تبدیلیاں سامنے آ گئیں
ابتدائی بات چیت
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر میں چیمبر رابطوں کے دوران قبل ازوقت انتخابات پر بھی ابتدائی بات چیت ہوئی۔
سیاسی اسیران کی رہائی کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق حکومت کے اپوزیشن لیڈر سے رابطوں پر پیپلز پارٹی کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا گیا، اپوزیشن لیڈر مستقبل کے رابطوں میں سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔








