سونا 3 ہزار روپے فی تولہ مہنگا
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر 9 مئی پلان کامیاب ہو جاتا تو آج ہم سے کوئی شخص زندہ نہ ہوتا : خواجہ آصف
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
10 گرام سونے کی قیمت
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز بڑھ کر 5138 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔








