بنگلہ دیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں، چیف آف جنرل سٹاف کی تبدیلی، بھارت میں تعینات دفاعی مشیر کی ترقی

بنگلہ دیش کی آرمی میں بڑی تبدیلیاں

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خالدہ ضیاء کے صاحبزادے طارق رحمان کے وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے چند روز بعد ہی بنگلہ دیش کی آرمی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔

نئی تعیناتیوں کی تفصیلات

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل محمد حفیظ الرحمان کو ترقی دے کر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں 55 انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کر کے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید اہم تقرریاں

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق میجر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آف فورسز انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارت خارجہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل میر مشفیق الرحمان کو آرمڈ فورسز ڈویژن میں پرنسپل سٹاف آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان سے پہلے پی ایس او رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی خدمات وزارت خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...