وفاقی آئینی عدالت میں محمود اچکزئی کی قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر تقرری چیلنج کردی گئی
چیلنج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں محمود اچکزئی کی قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر تقرری چیلنج کردی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 118 ہوگئی، 47لاکھ سے زائد افراد متاثر
درخواست کی تفصیلات
درخواست میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، کیس کے حتمی فیصلے تک نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے۔
مؤقف
اکبر ایس بابر نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسپیکر کو پہلے جانچنا چاہیے تھا، اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی آزادانہ طور پر ہوئی یا نہیں۔








