ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنا دیا

ویسٹ انڈیز کی شاندار کارکردگی

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے 255 رنز کا ہدف دے دیا۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اسے سخت بھاری پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، سابق وائس چیئرمین، مدعی مقدمہ سمیت 4ملزم گرفتار

ویسٹ انڈیز کی اننگز کی جھلک

ویسٹ انڈین بلے بازوں نے میدان میں چھکے چوکوں کی بارش کردی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے۔ویسٹ انڈیز کی اننگز میں کل 19 چھکے اور 16 چوکے لگائے گئے۔یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے، سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس 260 رنز کا ہے جو اس نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف بنایا تھا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹ مائر نے 85 ، رومان پاول نے 59، شیرفین ردرفورڈ نے 31 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ملک کی ترقی کا بل، سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے: امیر مقام

شیمرون ہیٹ مائر کی دھوم

شیمرون ہیٹ مائر نے19 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 34گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ رومن پاول نے 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔شیمرون ہیٹ مائر کی نصف سنچری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری ہے، ان سے قبل کرس گیل نے 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف 23 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔شیمرون ہیٹ مائر نے اپنی نصف سنچری کے ساتھ اپنا سابقہ ریکارڈ بھی بہتر کیا، انہوں نے اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے خلاف 22 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کی مجموعی طور پر تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز بھارت کے یووراج سنگھ کے پاس ہے جنہوں نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف صرف 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...