میکسیکو میں مافیا سربراہ کی فوجی آپریشن میں ہلاکت پرصورتحال کشیدہ، توڑ پھوڑ، گرفتاریاں، پر تشدد ہنگاموں میں نیشنل گارڈ کے 25 ارکان ہلاک

میکسیکو میں مافیا سربراہ کی ہلاکت

میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں مافیا سربراہ کی فوجی آپریشن میں ہلاکت کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ توڑ پھوڑ، گرفتاریاں، اور پرتشدد ہنگاموں کے نتیجے میں نیشنل گارڈ کے 25 ارکان جان بحق ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھنٹے ڈیڑھ بعد میری اس سے ملاقات ہوئی، کمزور لگ رہی تھی رنگ پیلا ہوا تھا، میں نے ماتھے پر بوسہ دیا،ہماری آنکھوں میں آنسو تھے خوشی کے

ہنگامے پھوٹ پڑنے کی وجوہات

’’جیو نویز‘‘ کے مطابق، میکسیکو میں فوجی آپریشن کے دوران منشیات فروش مافیا کے بدنام زمانہ سربراہ ال مینچو کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ پرتشدد ہنگاموں میں نیشنل گارڈ کے 25 ارکان مارے گئے۔ حکام کے مطابق مغربی ریاست جالسکو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ال مینچو شدید زخمی ہوا اور اس کو میکسیکو سٹی منتقل کیے جانے کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ کی مینٹور شپ سے 2 ہفتے قبل خود استعفیٰ دیا: شعیب ملک

مشتعل ہجوم اور کارروائیاں

ایل مینچو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر مقرر تھی۔ اس کی ہلاکت کے بعد میکسیکو بھر میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے اور مسلح افراد نے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔ مسلح افراد نے شاہراہیں بند کر دی ہیں، پورٹو والارٹا شہر میں جلاؤ گھیراؤ کے بعد پورے شہر پر دھویں کے بادل چھا گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، پرتشدد ہنگاموں میں نیشنل گارڈ کے 25 ارکان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 7 ریاستوں سے 70 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکا کی مداخلت اور صدر ٹرمپ کا بیان

ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق، فوجی آپریشن میں امریکہ نے انٹیلی جنس حمایت فراہم کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے منشیات گروپوں کے خلاف کارروائیاں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...