بھارت میں ایئرایمبولنس حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک
بھارت میں طیاروں کے حادثات میں اضافہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں پےدرپے طیاروں کے گرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس میں حال ہی میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے باہر بھیجنا پڑا تو ضرور بھیجیں گے، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری
نئی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں ایک ائیر ایمبولنس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ یہ چھوٹا بیچ کرافٹ سی90 ایئر ایمبولنس طیارہ رانچی سے نئی دہلی جا رہا تھا جب وہ چترا کے قریب جنگلی علاقے میں گر گیا۔
حادثے میں ہلاک افراد
طیارے میں 7 افراد سوار تھے جن میں ایک مریض، ایک ڈاکٹر، ایک پیرامیڈک، دو معاون عملے اور دو پائلٹس شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد تمام 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔








