جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے سرکاری سکول بارودی مواد سے اڑا دیا
پشاور میں سرکاری سکول پر حملہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان کے علاقے شریف خان کوٹ میں نامعلوم افراد نے سرکاری سکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی طرف سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا، ٹرمپ کی صحافیوں سے گفتگو
دھماکے کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ دھماکے سے سکول کے 2 کمرے، باتھ رومز اور گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
واقعے کا اثر
واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔








