وزیراعظم کی قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع سے ملاقات، ایران اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو
وزیر اعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اہم ملاقاتیں
دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون
دوحہ /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات کی اور دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔
پاکستان کا عزم
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔ قطر کے نائب وزیراعظم نے دو طرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے میں قطر کی دلچسپی سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ایران اور افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
باہرونی تجارت اور اقتصادی تعاون
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون پر تبادلۂ خیال ہوا، رمضان المبارک میں مشترکہ ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔








